ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے نئے بولنگ ’ مشتاق احمد ‘
پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کا ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے بولنگ کوچ کو معاہدہ طے پاگیا ۔گرین شرٹس کی بائولنگ کوچنگ سےحال ہی میں فارغ ہونے والے مشتاق احمد رواں ماہ بطوربائولنگ کوچ ویسٹ انڈیز ٹیم کو جوائن کریں گے ۔مشاق احمد کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اب تک پاکستان سپر لیگ، انڈین پریمیئر لیگ، سرے کاؤنٹی اور انگلش کرکٹ بورڈ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔
سابق اسپنر6 برس تک انگلش ٹیم کے ساتھ بطور اسپن بالنگ کنسلٹنٹ منسلک رہے اور اسی دور میں انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ ٹی 20 اور ایشز سیریز میں کامیاب ہوئی۔ویسٹ انڈیز کے ساتھ معاہدے کو مشتاق احمد نے ایک اعزاز قرار دیا اور کہا کہ اس خطے میں بالنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہےاور وہ اس حوالے سے خاصے پرجوش ہیں۔یاد رہے کہ انگلینڈ سے واپسی کے بعد مشاق احمد اس وقت پاکستان کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے شکریہ روزنامہ جنگ