مقتولہ کا ویڈیو بیان حقیقت سامنے لے آیا

راولپنڈی:تھانہ صدر بیرونی پولیس نے جاں بحق ہونے والی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہونے پر قتل کا مقدمہ درج کر کے مقتولہ کے ویڈیو بیان کی روشنی میں اس کے والد،2چچا اور ماموں کو گرفتار کر لیا اطلاعات کے مطابق ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے واقعہ کیبریفنگ دیتے ہوئے سٹی پولیس افسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بتایا کہ ایک لڑکی کائنات بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لائی گئی اطلاع ملنے پر پولیس موقعہ پر پہنچی تو لڑکی بیان دینے کے قابل نہ تھی وہ دم توڑ گئی پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ زہرکھلائے جانے سے ہونا سامنے آئی دریں اثنا مرنے والی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اس نے کہا کہ اس کے والدین نے اس کی شادی زبردستی کی ہے اور میری موت کاذمہ دارمیرا والد ریاست خان چچا صادق خان اور ماموں شہزاد خان ہوں گے وائرل ہونے والے ویڈیو بیان کی روشنی میں تھانہ صدر بیرونی میں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،ایس پی نے بتایا کہ کائنات بی بی کی شادی ہری پور میں فیضان نامی شخص سے ہوئی جو بظاہر کائنات بی بی کی مرضی کے خلاف تھی سی پی او فیصل رانا نے وائرل ویڈیو پر قتل کی واردات ٹریس ہونے اور ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کرائم کے ٹریس کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے،سی پی او نے کہا کہ ملزمان سے قانون کے مطابق تفتیش کر کے مقدمہ کو اس طرح یکسو کیا جائے کہ کوئی بھی گناہ گار سزا سے نہ بچ سکے۔

Comments (0)
Add Comment