ملاقاتوں میں تیزی سیاسی حلقوں میں ہل چل

سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علما اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی 24 گھنٹوں میں دوسری ملاقات ہوگئی۔

جے یو آئی کے سربراہ اپوزیشن کی 2 بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادتوں کو قریب لانے کے مشن پر ہیں۔ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل میں اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

جے یو آئی سربراہ نے اس موقع پر آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان موجود دوریاں ختم کرنے پر بھی بات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تمام گلے شکوے ختم کردینے چاہئیں اور تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل بیٹھ کر حکمت عملی طے کرنی چاہیے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment