ملک کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا

پری مون سون بارشوں کے باعث ملک کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، گزشتہ 2 روز کے دوران موسلادھار اور طوفانی بارش کے باعث 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی ڈی اے مکمل طور پر الرٹ ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل پاکستان کے بیشتر علاقوں خاص کر پنجاب اور بلوچستان میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
ملک میں شروع ہونے والے پری مون سون بارشوں کے سلسلے کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ بلوچستان میں پاک ایران سرحدی علاقوں میں مسلسل اور موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے باعث لوگوں کو اپنے علاقوں سے نقل مکانی کرنا پڑی۔
جبکہ دوسری جانب پنجاب میں سرگودھا اور دیگر کئی علاقوں میں بھی مسلسل اور موسلادھار بارش کے باعث سیلانی صورتحال پیدا ہوگئی اور سیلابی پانی آبادی والے علاقوں اور زرعی زمینوں میں داخل ہوگیا۔
اس باعث لوگوں کو ہنگامی طور پر اپنے علاقوں سے نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔ دوسری جانب پری مون سون کے آغاز کے بعد سے پی ڈی اے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر الرٹ پر ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، بہاولپور، ژوب، ہزارہ، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزگردآلودہواوآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Comments (0)
Add Comment