منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی،

رپورٹ (گل محمد لغاری شمع نیوز) نوابشاہ جمال شاھ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی، بڑی تعداد میں وسکی شراب برآمد دو ملزمان گرفتار.تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شہید بے نظیرآباد جناب تنویر حسین تنیو کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت، منشیات فروش و جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کی خاطر ضلعی پولیس کی کارواِئیاں جاری ہیں.
*اس سلسلے میں تھانہ جمال شاھ پولیس نے تھانہ کی حدود میں دوران ناکہ بندی کاروائی کی پولیس نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی پولیس ٹیم نے ٹھوس حکمت عملی اپناتے ہوئیے گاڑی کو روک لیا اور دو منشیات فروشوں فیاض اور افضل کو گرفتار کرلیا دوران تلاشی گاڑی سے 124 عدد وسکی شراب کی بوتلیں برآمد ھوئی.منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار ملزمان کوحوالات منتقیل کردیا گیا ہے۔کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی جناب تنویر حسین تنیو کی پولیس ٹیم کو شاباش.*

Comments (0)
Add Comment