برطانیہ کی نیشنل کرائمز ایجنسی نے منی لانڈرنگ کے الزام میں پاکستان کی سیاسی نوعیت کی شخصیت کو اہلیہ سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق این سی اے کے انٹرنیشنل کرپشن یونٹ نے سرے کائونٹی سے پاکستانی جوڑے کو گرفتار کیا ۔ پاکستانی جوڑے کی گرفتاری برطانیہ میں 8 ملین پائونڈ کی جائیداد کے قانونی ذرائع فراہم نہ کرنے پر عمل میں آئی ہے ۔
منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والے شخص کی عمر 40 سال سے زائد اور اہلیہ کی عمر 30 سال سے زائد بتائی جارہی ہے ۔
اس حوالے سے نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات میں قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی معاونت حاصل رہی۔
برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کے دورۂ اسلام آباد کے موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانون اور احتساب سے متعلق ایک معاہدہ کیا گیا ،جس کا مقصد مختلف جرائم کے خاتمے کے لیے معاونت کرنا ہے۔
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانون اور احتساب
اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد اکبر نے کہا کہ معاہدے کا مقصد لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہے جبکہ ملزمان کے تبادلے کے معاہدے کی تجدید بھی کریں گے۔بشکریہ روزنامہ جنگ