موٹر وے پولیس:
موٹر وے پولیس سیکٹر-ii سائوتھ کی طرف سے چھت پر سامان لوڈ کرنے والے بسوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع,ایک سو سے زائد گاڑیوں کو بھاری جرمانہ کیا گیا اور چھتوں پر لدا ہوا سامان بھی آف لوڈ کروایا گیا۔آئی جی موٹر وے پولیس اے ڈی خواجہ،
ڈی آ ئی جی محمد سلیم اور سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی سجاد حسین بھٹی کے خاص احکامات پر بسوں کی چھت پر لدا ہوا سامان والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ، بھاری جرمانہ عائد کر کہ سامان بھی آف لوڈ کروایا جا رہا ہے۔
بسوں کی چھتوں پر لدا ہوا سامان مسافروں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ ایسی گاڑیاں روڈ پر امبیلنس ہو کر الٹ جاتی ہیں اور بہت خطرناک قسم کے حادثات ہو سکتے ہیں جس سے بہت بڑا جانی اور مالی نقصان کا امکان ہو سکتا ہے ۔ایسی قانونی خلاف ورزی میں ملوث گاڑیوں کے خلاف موٹر وے پولیس کی طرف سے سخت چیکنگ کا سلسلہ شروع گیا ہے اور آج ایک سو سے زائد گاڑیوں کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور چھتوں سے سامان بھی اتروایا جا رہا ہے ۔ موٹر وے پولیس کی اس مہم میں حصہ لینے والے افسران، ڈی ایس پی انیس الدین،
ڈی ایس پی محمد حنیف عارف، ایڈمن آفیسر غلام مصطفیٰ، آپریشن آفیسر ارباب علی زرداری، انسپیکٹر عبد الرشید سہتو، عجیب علی، عظیم خان زرداری اور بڑی تعداد میں افسران نے حصہ لیا۔
ڈرائیورز کو مزید پابند کیا گیا کہ اگر دوبارہ اس قسم کی خلاف ورزی میں کوئی بھی گاڑی ملوث پائی گئی تو ایسی گاڑی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہو سکتی ہے۔ اور یہ بھی بتایا گیا دوران ڈرائیونگ، ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ساتھ ، گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفیکیٹ اور روٹ پرمٹ ضرور ساتھ رکھیں۔ مسافروں کی جان ومال کی حفاظت موٹر وے پولیس کی اولین ذمیداری میں شامل ہے ، مسافروں کی حفاظت اور مدد جیسے جذبے سے سرشار موٹر وے پولیس ہر وقت دن و رات روڈ پر الرٹ ہے۔
روڈ پر کسی قسم کی مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 اور ہمسفر ایپ کے ذریعے رابط کر سکتے ہیں۔