مہنگائی کی شرح میں اضافہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں جاری معاشی بحران اور سخت حکومتی پالیسیوں کے باعث رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ ایک فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق رواں سال درآمدات میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ہوا، گزشتہ سال کی نسبت ترسیلات زرمیں 9 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ رواں سال جاری کھاتوں کاخسارہ 11 ارب ڈالر سے زائد رہنے کا امکان ہے۔چھوٹے صنعتی شعبے کی شرح نمو ٹارگٹ کے مطابق 8 اعشاریہ 2 فیصدرہی جبکہ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے میں شرح نمو 3 اعشاریہ 3فیصدریکارڈہوئی۔ خدمات کے شعبے میں رواں مالی سال شرح نمو 4 اعشاریہ 7 فیصدرہی اور ہول سیل اورریٹیل کے شعبے کی شرح نمو 7 اعشاریہ 8فیصد کی بجائے تین اعشاریہ ایک فیصدرہی۔ مالیات اورانشورنس کے شعبے میں شرح نمو 5 اعشاریہ ایک فیصد رہی۔

Comments (0)
Add Comment