دنیا کا مہنگا ترین لڑاکا طیارہ ایف تھرٹی فائیو ٹریننگ کے دوران امریکا میں گر کر تباہ ہو گیا، تاہم طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔
طیارے کی تباہی یقینی دیکھتے ہوئے طیارے کے پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے کود کر اپنی جان بچائی، امریکا کی فضائیہ کی 17سالہ تاریخ میں اتنے قیمتی طیارے کی تباہی کا اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
امریکا کا ایف35 فائٹر جیٹ طیارہ جو ایف 35بی لائٹننگ ٹو کے نام سے بھی اپنی شناخت رکھتا ہے اس کی مالیت سو ملین ڈالر یعنی 12 ارب 31 کروڑ
طیارے کے حادثے کے سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ایف 35فائٹر جیٹ طیارے کو جمعرات کو امریکی کی جانب سے افغانستان میں پہلی مرتبہ کسی فضائی کارروائی کے سلسلے میں استعمال کیا گیا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ