میٹرو بس کا نیا کرایہ نامہ کب جاری ہونے کا امکان

لاہور سمیت دیگر اضلاع میں میڑو بس کے کرایوں پر نظر ثانی کے بعد آئندہ ہفتے نئے کرائے نامے جاری ہونے کا امکان ہے ۔
میٹرو بس سروس کے جی ایم آپریشنز عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس کے کرایوں پر نظر ثانی کیلئے مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کے اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ اور نظرثانی شدہ اضافی کرایہ لینے کی تجاویز پرتبادلہ خیال کیا جا رہا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ لاہور اور مختلف اضلاع میں میٹروبس پر سبسڈی کم کرنے کے حکومتی فیصلے پر بھی نظر ثانی کی جا رہی ہے ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment