عمران خان کی حکومت نے مسلم لیگ نون حکومت کے دور کے تمام میٹرو منصوبوں کی چھان بین کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے فیصلے کے بعد راولپنڈی، لاہور اور ملتان میٹرو بس منصوبوں کی ابتدائی لاگت اور مجموعی اخراجات کا آڈٹ ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کے حوالے سے بھی رپورٹس حاصل کی جائیں گی، لاہور میں میٹرو ٹرین اور کراچی میں گرین بس منصوبے کی بھی تحقیقات ہوں گی۔وزارت خزانہ آج وفاقی کابینہ سے اس حوالے سے منظوری حاصل کرے گی۔