میچ سے قبل کھلاڑی کیا کرتے رہے

مانچسٹر (نیوزڈیسک)ورلڈ کپ جیسے اہم میچ سے قبل تمام ٹیمیں حکمت عملی تیار کرتی ہیں ، اگر پاک بھارت میچ ہو تو کھلاڑیوں کو پوری رات نیند ہی نہیں آتی اور کھلاڑی اپنے ذہن میں میچ کی منصوبہ بندی کرتے رہتے ہیں لیکن پاکستان کے صفر پر آؤٹ ہونے والے شعیب ملک رات گئے رنگ رلیاں مناتے ہوئے پائے گئے۔سینئر صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں شعیب ملک کو ایک شیشے سموکنگ کی محفل میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ صحافی کے

مطابق یہ پاک بھارت میچ شروع ہونے سے 7 گھنٹے پہلے مانچسٹر کے ولم سلو روڈ پر واقع ایک کلب میں بنائی گئی تھی جس میں شعیب ملک اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا اور دوستوں کے ساتھ موجود ہیں۔ مرتضیٰ علی شاہ نے کہا کہ شعیب ملک کے ساتھ پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی اس جگہ پر موجود تھے اور سب لوگ شیشہ پی رہے تھے۔خیال رہے کہ انگلینڈ کے وقت مطابق پاکستان اور انڈیا کا میچ صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوا تھا ، اگر اس حساب سے دیکھا جائے تو یہ ویڈیو صبح کے ساڑھے 4 بجے بنائی گئی ہے، یہ وہ وقت ہے جب شعیب ملک کو آرام کرنا چاہیے تھا لیکن موصوف بے وجہ مٹرگشت میں مصروف پائے گئے جس کے اثرات میچ میں ان کی پرفارمنس پر بھی دیکھے گئے ۔۔

Comments (0)
Add Comment