نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابر اعظم سرفہرست

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابر اعظم پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں ، جبکہ بولرز میں شاداب خان کی دوسری پوزیشن ہے ۔
آئی سی سی کی نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی بیٹسمینوں میں ٹاپ پوزیشن برقرار ہے ، البتہ فخر زمان کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، وہ چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
بلےبازوں میں دوسرا نمبر کولمن منرو اور تیسرا ایرون فنچ کا ہے ، ویسٹ انڈیز کے ایون لوئیس چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔بولرز کی فہرست میں ابتدائی 5 نمبر تک کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ، افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment