نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کب ہو رہا ہے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید سے قبل نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ بینکوں کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ یکم جون سے 14 جون کے درمیان جاری کیے جائیں گے۔صارفین کسی بھی کمرشل بینک سے پرانے نوٹ دے کر نئے کرنسی نوٹ حاصل کر سکتے ہیں۔اس کیلئے صارفین اپنے بینک کا برانچ کوڈ اور شناختی کارڈ نمبر 8877 پر ایس ایم ایس کرکے کرنسی نوٹوں کی بکنگ بھی کروا سکتے ہیں۔ایس ایم ایس کرنے کے بعد صارف کو کرنسی نوٹس کی مطلوبہ تعداد اور بینک برانچ کی معلومات فراہم کردی جائیں گی۔نئے کرنسی نوٹس حاصل کرنے کیلئے ایک موبائل نمبر اور ایک شناختی کارڈ نمبر صرف ایک مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ایک صارف کو ایک سے زائد مرتبہ نئے کرنسی نوٹ فراہم نہیں کیے جائیں گے۔صارف 10 روپےکے نوٹ کے تین پیکٹ جبکہ 50 روپے اور 100 روپے کے نوٹوں کا ایک ایک پیکٹ حاصل کر سکیں گے۔کسی بھی مسئلے کی شکایت درج کروانے کیلئے اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن نمبرپر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment