نا بالغ جوڑےکا نکاح کروانے پر ایس ایس پی نے نوٹس لے لیا

سندھ (فرمان علی )گھوٹکی کی تحصیل ڈھرکی کے نواحی گاوں مشغول خان خشک میں ایک ہفتہ قبل نا بالغ جوڑے کا وٹے سٹے پر 12 سالہ (دلہن ) کا8 سالہ  دولہےسے خفیہ نکاح کروایا گیا جس پرایس ایس پی گھوٹکی نے گاوں مشغول خان خشک میں ایک ہفتہ قبل نا بالغ جوڑے کے نکاح کاسختی سے نوٹس لے کر کاروائی کا حکم دیا یاد رہے کہ 12 سالہ مجیبان کا8سالہ شھبان سے خفیہ نکاح کروایا گیا دولہا کے باپ کا کہنا ھے بیٹی کے بدلے میں مجیبان کا رشتہ لیا ھے جو کہ 12 سال کی ھے
کم عمر جوڑے کی شادی کرانے پر ایس ایس پی گھوٹکی فرخ لنجار نے سختی سے نوٹس لیا اور پولیس نے دولہا کے باپ قادر بخش اور دولہن کےورثا میں سے ساجد علی اور نکاح خوان کے والد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور 12 سالہ بچی مجیبان کوبھی حراست میں لے لیا گیا ہے اور متعلقہ عدالت میں پیش کر کہ پولیس نے ان کا ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے

Comments (0)
Add Comment