نبی کریم نے امت کو گمراہی سے نکال کر سیدھے راستے پر چلنا سکھایا۔پیر سید عنایت علی شاہ

نبی کریم نے امت کو گمراہی سے نکال کر سیدھے راستے پر چلنا سکھایا۔پیر سید عنایت علی شاہ

 

آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر زمانے اور تمام انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔سرابرہ تحریک عشق مصطفی

 

پشاور(نمائندہ وصال احمد)میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف عالم دین و روحانی شخصیت و سربراہ تحریک عشق مصطفی کے سربراہ پیر سید عنایت علی شاہ باچہ نے کہا ہے کہ رسول اللہﷺ کی سیرت پاک اور آپﷺ کا مثالی اسوہ حسنہ امت کے لیے رشد و ہدایت اور مشعل راہ ہے، نبی کریمﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں، آپﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجے گئے ہیں رسول کریمﷺ سے محبت ایمان کا لازمی جزو ہے اور ہمیں آپﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہئے، اتحاد امت کا اولین تقاضا ہے کہ ہم حضور پاکﷺ کے اسوہ حسنہ کو مشعل راہ بنالیں اورتمام فروعی معاملات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہو جائیں معروف عالم دین و روحانی شخصیت و سربراہ تحریک عشق مصطفی کے سربراہ پیر سید عنایت علی شاہ باچہ نے عید میلاد النبی کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا کہ آپ ﷺ نے امت کو گمراہی سے نکال کر سیدھے راستے پر چلنا سکھایا، آپﷺ ہر زمانے اور تمام انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں نبی اکرمﷺ کی ذات مبارکہ ہم سب کے لیے لائق تقلید ہے نبی کریمﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے میں ہم دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم سے محبت ایمان کا لازمی جزو ہے ہمیں آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔

Comments (0)
Add Comment