نواز شریف سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ کوارسال

لاہور ذنیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پی آئی سی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام طبی سہولتیں جیل میں ہی دینے کاحکم دیا ہے، نواز شریف کے طبی معائنے سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا نوازشریف کاجیل میں سینئر ڈاکٹرطبی معائنہ کررہے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کوتمام طبی سہولتیں جیل میں ہی دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم جیل میں ہی نوازشریف کاطبی معائنہ کرے گی، ٹیم پہلے بھی نوازشریف کا3شفٹوں میں معائنہ کرتی ہے۔ نوازشریف کے طبی معائنے سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائی جائیگی۔دوسری جانب نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے پر جیل سپرٹنڈنٹ اعجاز اصغر نے کہا نواز شریف کوپی آئی سی اسپتال منتقل کرنیکی اطلاعات غلط ہیں، نواز شریف کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے، ان کاجیل میں روزڈاکٹروں کی جانب سے طبی معائنہ ہوتا ہے۔جیل حکام کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق نواز شریف ادویات و خوراک استعمال کر رہے ہیں اور ان کو قانون کے مطابق سہولت دی جارہی ہے، نواز شریف کی طبعیت سے متعلق رپورٹ روزمحکمہ داخلہ کوارسال کی جاتی ہے

Comments (0)
Add Comment