نواز شریف مجھے اور میں انہیں ناپسند کرتا ہوں، چوہدری نثار
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف انہیں اور وہ نواز شریف کو ناپسند کرتے ہیں، لیکن وہ نواز شریف کو کرپٹ نہیں کہتے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے انکشاف کیا ہے کہ چوہدری نثار نے یہ بات 2018 کے انتخابات سے پہلے عمران خان سے ایک ملاقات میں اس وقت کہی، جب عمران خان نے ان سے کہا تھا کہ ’نواز شریف‘ تو کرپٹ ہے۔ میرا کیریئر صاف ستھرا ہے، میرے ساتھ کیوں نہیں آجاتے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ غیب کا علم اللّٰہ کو ہے، انہوں نے نواز شریف کے قریب کرپشن نہیں دیکھی۔ اگر دیکھتے تو کب کا نواز شریف کو چھوڑ چکے ہوتے۔بی بی سی کے مطابق چوہدری نثار نے حالیہ دنوں میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے اور کل 27 مارچ کو پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کی تردید کی ہے۔