پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا جہاں دنیا پاکستان کا مذاق اڑا رہی ہے ، انشاء اللہ دوبارہ پاکستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے ۔نواب شاہ زرداری ہاؤس میں کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، بلاول بھٹوزرداری ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ جمہوریت کے لیے ذوالفقارعلی بھٹو اور بےنظیر بھٹو نےاپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے، پیپلزپارٹی کےجیالے پارٹی کا سرمایہ ہیں۔ بشکریہ روزنامہ جنگ