اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل) مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرعدالت سے سانپ نکل آیا، پولیس اہلکاروں نے سانپ کو مار دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں پر ان کیخلاف دائر مختلف ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف ابھی کمرہ عدالت سے روانگی کے باہر نکلے تھے کہ کمرہ عدالت سے 5فٹ لمباسانپ نکل آیا ۔سانپ کو دیکھ کروہاں موجود لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ تاہم وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے سانپ کو فوری مار دیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ