نواز شریف 14 ارب ڈالرز دینے کیلئے راضی ہوگئے

لاہور (نیوزڈیسک) نواز شریف 14 ارب ڈالرز دینے کیلئے راضی ہوگئے، آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو جیل میں لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے وہ کافی تنگ ہیں، 14 ارب ڈالرز کی رقم صرف نواز شریف کی طرف سے آئے گی، شریف خاندان کے باقی لوگوں سے ملنے والی رقم الگ ہوگی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ بد عنوان سیاستدانوں نے پیسے دینا شروع کر دئے۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ آصف زرداری کے دوستوں نے پلی بارگین کی کوششیں شروع کر دی ہیں جبکہ نواز شریف کا بھی یہی ارادہ ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی قسمت بدلے گی، دس ہزار نوکریاں دے دی ہیں، کابینہ نے دس ہزار مزید نوکریوں کی منظوری دے دی ہے۔حکومت کا ایک لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا ارادہ ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ کوریا میں بھی ایک صدر جیل میں ہے دوسراقتل ہو گیا ہے، جو بے ایمان ہو گا، دھوکہ دے گا، عوام اور میڈیا اسے نہیں چھوڑیں گے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز یوم دفاع کے حوالے سے منعقد کی جانے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مسئلہ کشمیر حل ہونے تک امن قائم نہیں ہوسکتا ۔ہندوستان گزشتہ 72 سالوں سے کشمیریوں کے ساتھ بربریت کررہا ہے لیکن اب فیصلے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی سازش ہے کہ وہاں پیسہ لگائے اور کشمیریوں کو ویزوں کا لالچ دے لیکن کشمیری سوائے آزادی کے کچھ نہیں چاہتے ہیں۔ مودی نے22 /24 کروڑ مسلمانوں کو ہندوستان میں دوسرے درجے کا شہری بنادیا ہے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہندوستان نے کشمیر کے معاملے کو چھیڑ کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن کو ایک صفحے پر ہونا چاہیے۔دنیا میں قومیں تباہ ہوتی ہیں لیکن پھر کھڑی ہوجاتی ہیں مگر اس کے لیے شرط یہی ہے کہ ان میں جذبہ زندہ ہو۔شیخ رشید نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ وقت آنے پر پاکستان کے جھنڈے تلے اپنی جان دینے میں فخر محسوس کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment