نوجوان صحافی سلمان خانزادہ کی 26ویں سالگرہ سکرنڈ پریس کلب میں منائی گئی

سکھر(رپورٹ گل محمد لغاری)
سکرنڈ پریس کلب میں نوجوان صحافی سلمان خانزادہ کی 26ویں سالگرہ کو سیلیبریٹ کرتے ہوئے ایک چھوٹا سا تقریبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا
پروگرام سکرنڈ پریس کلب کے صدر محمد صدیق منگیو کے حکم سے سکرنڈ پریس کلب کی طرف سے کیا گیا
سکرنڈ پریس کلب کے صدر محمد صدیق منگیو نے اپنی تقریر میں سکرنڈ کے صحافیوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کے میری خواہش ہے کہ سکرنڈ پریس کلب کے ہر صحافی دوست کی سالگرہ سیلیبریٹ کی جائے وہ اس لئے کہ ایک تو ان میں احساس پیدا ہو گا اور دوسرا وہ اپنا عملی کام تیزی سے کرے گا قلم کے حساب سے اور اخلاق کے حساب سے اور صحافت کے حساب سے آج یہ نئے صحافی ہیں کل کو ان کو یہی سکرنڈ پریس کلب سنبھالنا ہوگا کیونکہ ہم سے پہلے بھی اس سکرنڈ پریس کلب میں سینئر صحافی تھے قاضی سرفراز اور قاضی الہورایو کنڈو خاصخیلی آج وہ موجود نہیں ہیں اسی طرح ہم نے بھی ان صحافیوں کے کام کو برقرار رکھا اور وہ فیصلہ تاریخ کرے گی اسی روایت کی طرح کل ان نوجوان کو سکرنڈ پریس کلب کے کام کو برقرار رکھنا ہے ایک روایت ہے کہ بڑے درخت کی چھاؤں میں چھوٹے پودے کم نشوونما پاتے ہیں لیکن میری خواہش ہے کے میں اپنے نوجوان صحافیوں کا بازو بنو میں اپنے نوجوان صحافیوں کا حوصلہ بنوں اور کل ان نوجوان صحافیوں سے سکرنڈ پریس کلب کا صدر بھی ہوگا سکرنڈ پریس کلب کا جنرل سیکرٹری بھی ہوگا۔ صدر محمد صدیق منگیو

سکرنڈ پریس کلب کی یہ روایت ہے رہی ہے کہ ہر آنے والا نوجوان صحافی کو اہمیت دی جاتی ہے اور ہمارے ہاں یہ روایت کی گنجائش نہیں ہے کے نئے آنے والے صحافی کو سینئر صحافی برداشت نہیں کرتے میں سمجھتا ہوں سکرنڈ پریس کلب واحد وہ ادارہ ہے جس میں ہر نئے آنے والے صحافی کو سکرنڈ پریس کلب کے ساتھی دوست گلے لگاتے ہیں میرا سلام ہے سکرنڈ پریس کلب کے سینئر صحافی صحافیوں کو جو ہر آنے والے میں صحافیوں کا سہارا بنتے ہیں ۔ جنرل سیکریٹری قاضی جاوید سنائی

میں جہاں بھی جاتا ہوں سکرنڈ پریس کلب کی مثال دیتا ہوں یہ واحد پریس کلب ہے جہاں نہ کوئی سیاست ہے نہ کوئی ذات پات ہے سکرنڈ پریس کلب کے صحافی دوست ہمیشہ اپنا نیک نیتی سے کام کو سرانجام دیتے آرہے ہیں۔سکرنڈ ٹاون کمیٹی وائس چیئرمین نوراحمد لاکو

Comments (0)
Add Comment