نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے لئےتین نام سامنے آ گئے

سندھ میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لئےتین نام سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نےنگراں وزیر اعلیٰ کے لئے این ڈی خان،ناصر اسلم زاہد اور سید مرتضیٰ وہاب کے ناموں پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے تینوں افراد کے ناموں کی تجویز کا مقصد اپوزیشن سے اتفاق رائے کیلئے ہے تاکہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن جائے بغیر ہی حل ہو جائے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment