نیب گردی کے پیچھے ہم جانتے ہیں کہ کون ہیں،بلاول

لاہور / اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ جو نیب گردی ہے اس کے پیچھے ہم جانتے ہیں کہ کون ہیں۔
نیب کی جانب سے طلبی کے معاملے پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ جو نیب گردی ہے اس کے پیچھے ہم جانتے ہیں کہ کون ہیں، 3 نسلوں سے ان کا مقابلہ کرتے آئے ہیں، اب ہم نہیں رکنے والے۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز كھوكھر نے كہا ہے كہ نیب حكومت كا آلہ كار بن کر پیپلز پارٹی كو نشانہ بنا رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری 17 مئی كو نیب اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔ انہوں نے پہلے بھی نیب كے تمام سوالوں كے جواب دئیے تھے۔ نیب كے سوالوں كے جواب نہ دینے كے متعلق خبریں من گھڑت ہیں۔ واضح رہے کہ نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں 17 مئی کو طلب کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment