نیپا چورنگی پر کار پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقےنیپا چورنگی فلائی اوور پرکار پرفائرنگ سے2 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک زخمی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پر 4 ملزمان سوار تھے جنہوں نے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوئے۔ فائرنگ سےجاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت مولانا شہاب اللہ اور صنوبر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
تفتیشی رپورٹ کے مطابق گاڑی دارلعلوم کورنگی کے نام پر رجسٹرد ہے۔ ملزمان نے گاڑی پر دونوں طرف سے فائرنگ کی اور 8 سے زائد گولیاں چلائیں۔
وزیر اعلی سندھ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ واقعے کی فوری تحقیقات اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
اس فائرنگ کے دوران گاڑی کی ٹکر سے ایک راہ گیر کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتی ہے۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment