الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک بھر میں ضمنی انتخابات چودہ اکتوبر 2018 کو منعقد کرانے کا اعلان کر چکا ہے،یہ الیکشن قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں پر منعقد ہوں گے جس کیلئے سیاسی جماعتوں کی بھر پور تیاریاںجا ری ہیں ،مسلم لیگ ن نے بھی نواز شریف کے بیانیہ کو بنیاد بناکر سیاسی لڑائی لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا کی معطلی کے بعد میاں نواز شریف اوران کی بیٹی مریم نواز کارکنوں کومتحرک رکھنے کیلئے سیاسی سرگرمیاں شروع کر رہے ہیں اس مقصد کیلئے جاتی امراء میں آج پارٹی رہنمائوں سے ضمنی انتخابات پر مشاورت ہو گی۔ خصوصی اجلاس میں نیب مقدمات پر قانونی ٹیم سے صلاح مشورہ کرکے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی ،ذرائع کے مطابق مریم نواز بھی ضمنی الیکشن میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی جس کیلئے
واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی سزا کی معطی سے نواز شریف کے بیانیئے کو تقویت ملی ہے ۔بشکریہ روزنامہ جنگ