’ن لیگ کے پاس بڑے امیدوار ہیں لیکن پارٹی ٹوٹ جائے گی‘عمران خان

’ن لیگ کے پاس بڑے امیدوار ہیں لیکن پارٹی ٹوٹ جائے گی‘عمران خان


لاہور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان پر آج ہونے والے جلسے میں 10 اہم نکات کا اعلان کیا جائے گا اور اس جلسے میں مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیکیورٹی معاملات میں دوسرے اداروں کی مشاورت بھی ضروری ہوتی ہے، خارجہ پالیسی سویلین کے دائرہ اختیار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن کے درمیان مقابلہ ہوگا، پہلے ہمارے پاس جیتنے والے امیدوار نہیں تھے لیکن اب ہیں۔ شہباز شریف کرپٹ ٹولے کے سربراہ ہیں، موجودہ عدلیہ اچھا کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو مکافات عمل کا سامنا ہے، ن لیگ کے پاس بڑے امیدوار ہیں لیکن پارٹی ٹوٹ جائیگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فاٹا اور کے پی کے کا انضمام ضروری ہے لیکن انضمام میں مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی رکاوٹ ہیں۔ بھارت سے مذاکرات کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ مودی کی ذہنیت ایسی نہیں ہے کہ مذاکرات ہوں، مودی سے کہا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہو مذاکرات کا راستہ
بند نہیں ہوناچاہیے۔ قبل ازیں عمران خان سے شیخ رشید نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور اور آئندہ انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment