واجپائی کی راکھ لے جانیوالی کشتی ڈوب گئی

بھارت کے سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی راکھ دریا برد کرنے کے دوران کشتی ڈوب گئی جس میں وزیر مملکت، 4 ارکان پارلیمنٹ اور یو پی کی ریاستی اسمبلی کے4 ارکان سمیت 17 افراد سوار تھے تاہم تمام افراد کو بچالیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ یو پی کے علاقے ’’بستی‘‘ کے دریا کوانو میں پیش آیا، بی جے پی یو پی کے سابق سربراہ رام پتی رام ترپاٹھی پھولوں سے لدی کشتی پر راکھ لے کر گئے اور اسے دریا کی نذر کیا جب بڑی تعداد میں لوگوں نے کشتی میں سوار ہونے کی کوشش کی تو وہ ڈوب گئی بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment