وجاہت حسین، موسیٰ الہٰی کیخلاف مقدمہ درج

وجاہت حسین، موسیٰ الہٰی کیخلاف مقدمہ درج پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری وجاہت حسین اور ان کے صاحبزادے موسیٰ الہٰی کے خلاف لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو میں خواتین ایم پی ایز کو غائب کرنے کی گفتگو کی گئی ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ آڈیو کے بعد موسیٰ الہٰی کوٹلہ ارب علی خان میں مسلح ہو کر لوگوں کو ڈراتے رہے۔درج ایف آئی آر کے مطابق دونوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت ارکانِ اسمبلی کو غائب کرنے کا منصوبہ بنایا۔واضح رہے کہ چوہدری وجاہت حسین مسلم لیگ ق کے قائد چوہدری شجاعت حسین کے بھائی ہیں

Comments (0)
Add Comment