ورلڈ کپ میں ناقص کاکردگی ,بڑے پیمانے پر تبدیلی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی تباہ کن کارکردگی کے بعد ٹیم انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی تیاریاں مکمل کرلیں ، ٹیم انتظامیہ کے زیادہ تر لوگ اپنے عہدوں سے محروم ہوجائیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد پی سی بی نے اب بدھ کو بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ بلالی ہے ۔بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ 19 جون کو لاہور میں طلب کی گئی ہے اور اجلاس میں شرکت کےلئے ایم ڈی وسیم خان اپنا دورہ مختصرکرکے لاہور پہنچ رہے ہیں۔گورننگ بورڈ اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کی اصلاحات پر بھی بات کی جائےگی جبکہ امکان ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیٹ اپ کو لانے کےلئے ورلڈکپ کی تباہ کن کارکردگی کو جواز بنایا جائے گا اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو آئندہ سیزن سے ختم کردیا جائےگا۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی لابنگ اور ڈپلومیسی مکمل طور پر ناکام رہی ہے اور کرکٹ بورڈ نے 3 سالہ کنٹریکٹ مکمل ہونے کے بعد مکی آرتھر کے ساتھ مزید معاہدہ نہ کرنے اور انہیں گھر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت کےخلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باوجود جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں لیں گے تاہم پی سی بی کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر، ٹیم مینیجر طلعت علی، باﺅلنگ کوچنگ اظہر محمود اور دیگر کوچنگ سٹاف سمیت پوری سلیکشن کمیٹی کو فارغ کیا جاسکتا ہے۔ادھر اپنی نوکریاں بچانے کےلئے بہت سارے لوگ متحرک ہیں اور حکومتی شخصیات کے قریب تصور کیے جانےوالے سابق کرکٹرز نے عہدوں کے حصول کےلئے لابنگ شروع کردی ہے۔یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہمراہ دیگر قومی کرکٹرز کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ تنازع کھڑا ہوا کہ کھلاڑی پاک بھارت میچ سے ایک رات قبل ہوٹل میں موجود تھے اور اس حوالے سے کرکٹرز کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments (0)
Add Comment