وزیراعظم اپنے ماتحت اداروں کا بھی احتساب کریں

وہاڑی+کوٸٹہ(محمد کامران سحر سے) پاکستان مسلم لیگ فاطمہ جناح پارٹی کے چیرمین سید سردار خیر شاہ پارٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اپنے ماتحت اداروں کا بھی احتساب کریں ۔ دوسالہ حکومت میں شریف خاندان کو ہی کرپٹ ثابت کرنے میں لگایا دیا ہے حکومت کی کسی بھی ادارے پر گرفت نہیں رہی تمام اداروں میں کرپشن کی انتہا ہو چکی ہے افسر اربوں پتی اور کلرک کروڑوں پتی بن رہے ہیں وزیراعظم کو اداروں کی کوئی فکر نہیں رہی حالانکہ حکومت بنی ہی کرپشن ختم کرنے کے لیے تھی مگر وزیراعظم کے اپنے قریبی ساتھی ہی کرپشن کے ڈان نکلے ہیں انہوں نے وزیراعظم سے یکطرفہ احتساب کی بجائے کھلے عام ہر کرپٹ شخص کا مطالبہ کیا ہے ہر کرپٹ کا احتساب ہو گا تو ملک کی معیشت ٹھیک ہو گی

Comments (0)
Add Comment