وزیراعظم عمران خان کی بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے، وزیر اعظم نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے ملاقات کی۔اعلامیہ کے مطابق بی اے پی اراکین میں زبیدہ جلال، روبینہ عرفان، اسرار ترین اور میر احسان ریکی شامل تھے۔ملاقات میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شہباز گل کی بھی شریک تھے۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment