وزیراعظم کا عیدالفطر پرتمام پاکستانیوں کوپیغام

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خدا کا شکرہے، ہمیں خوشیوں بھرا دن عطا ہوا، جلد وطن عزیزکومعاشی ومعاشرتی مشکلات سے نکالیں گے، وطن کو جلد ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست میں ڈھالنے میں کامیاب ہوجائینگے۔ وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطرکے مبارک موقع پرتمام پاکستانیوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکرادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں خوشیوں بھرا یہ دن عطا کیا۔عیدالفطرکا مقصد اتحاد، اخوت، بھائی چارہ جیسے جذبات کوفروغ دینا ہے۔ ہم عید کی حقیقی مسرت اس وقت ہے جب ض کوخوشیوں میں شریک کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے صحیح سمت میں سفرکا آغازکردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلد وطن عزیزکومعاشی ومعاشرتی مشکلات سے نکالیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جلد وطن کوریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست میں ڈھالنے میں کامیاب ہوجائینگے۔ حکومت حقیقی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردارادا کرتی رہے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ سب کی بھرپورکوشش، محنت یقینی طورپراس مقصد کے حصول کیلئے معاون ثابت ہوگی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کوامن، ترقی وخوشحالی کا مثالی گہوارہ بنائے۔

عمران خان
Comments (0)
Add Comment