وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت. وزارتِ داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم کو سابق وزیرِ اعظم کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی. وزیرِ اعظم شہباز کی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کو سابق وزیرِ اعظم کو ہر حوالے سے بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت. وزیرِ اعظم کی سابق وزیرِ اعظم کو فوری طور پر چیف سیکیورٹی آفیسر فراہم کرنے کی بھی ہدایت. وزیرِ اعظم کی تمام صوبائی حکومتوں کو بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جلسے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت.