وزیر قانون اور پی ٹی آئی رکن میں تلخ کلامی

آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر قانون فاروق طاہر اور پی ٹی آئی کے ماجد خان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
معاملہ بڑھا تو حکومتی اوراپوزیشن ارکان اسمبلی کےدرمیان بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔ اسمبلی میں موجود دیگر ارکان نے بیچ بچاؤ کروایا، جھگڑے کے باعث اسپیکر شاہ غلام قادر نے اجلاس کی کارروائی 10منٹ کے لیے روک دی۔
وزیر قانون آزاد کشمیر فاروق طاہر وزیراعظم انفراسٹریکچر کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام پر بریفنگ دے رہے تھے، کہ بریفنگ کے دوران ماجد خان کےبیچ میں ٹوکنے پر دونوں ارکان اسمبلی میں تلخ کلامی ہوئی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment