وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کی منظوری دے دی ہے جس تحت 6 نئے وزرا اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
وفاقی کابینہ میں تیسری بار توسیع کی جا رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے 6 اراکین پارلیمنٹ کو وزیر بنانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزراء کے حلف کے لیے سمری ایوان صدر کو بھجوا دی گئی ہے اور ایوان صدر کی جانب سے ہی حلف کے لیے دن کا تعین کیا جائے گا۔ نئے وزارء میں علی امین گنڈا پور، فیصل واوڈا، اعظم سواتی، محمد میاں سومرو، صاحبزادہ نذیر سلطان اور زرتاج گل شامل ہیں۔