وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں اہم ردو بدل کرتے ہوئے کئی وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے ہیں۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق عبدالحفیظ شیخ مشیر خزانہ جبکہ اعظم سواتی وفاقی وزیر پارلیمانی امور ہوں گے۔
فردوس عاشق اعوان کو مشیر اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم آفس کا مزید کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو سائنس و ٹیکنالوجی، شہریار آفریدی وزیر مملکت برائے سیفران، محمد میاں سومرو نجکاری، ظفراللہ مرزا کو مشیر برائے نیشنل ہیلتھ مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ اعجاز شاہ وزیر داخلہ ہوں گے جبکہ غلام سرور کو وزارت ایوی ایشن کا قلمدان دیا گیا ہے، اس سے قبل غلام سرور وزیر پیٹرولیم تھے۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ندیم بابر کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ