ویانا میں بھارتی سفارت خانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

آسٹریا: ویانا محمد عامر صدیق…

پانچ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پاک فرینڈز آسٹریا کی جانب سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بھارتی سفارت خانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفی بلوچ اور کشمیر افیرز کمیٹی کے صدر پروفیسر شوکت اعوان کی سربراہی میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بھارتی سفارت خانہ کے سامنے کارپلاٹس کے مقام پر ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ بھارت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف اور کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی انڈین سفارت خانہ کے سامنے بڑی بھرپور تعداد میں جمع ہوئے۔اس موقع پر مظاہرین نے بینرز،کشمیری جھنڈے اور پاکستانی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔جس میں نمایاں پیغامات تھے کہ کشمیر میں ظلم و ستم کو ختم کیا جائے۔اس موقع پر مختلف مقررین کا کہنا تھا۔۔ ۔کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور مودی حکومت یو این او کی قراردوں کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے.اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے .بھارت نے غیر قانونی اقدامات کے ذریعے اپنی مسلح افواج کے ذریعے نہتے کشمیریوں پر اپنے نام نہاد آئین کے نام پر تسلط قائم کرنے کی شیطانی کوشش کو اپنایا ہوا ہے۔ جن مقررین نے اس میں شرکت کی ان میں صدر پاک فرینڈ آسٹریا غلام مصطفی بلوچ،کشمیر افیرز کمیٹی کے صدر پروفیسر شوکت اعوان ،اظہر شاہ،ملک عمیر اعوان،اویس صدیقی،امجد بھٹی اور صوفیان ویرک شامل تھے۔


Comments (0)
Add Comment