ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا جس کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا،بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے 9 وکٹ پر 112 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو فائنل جیتنے کےلئے 113رنز کا ہدف دیا۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے بھارت کی جانب سے دیاگیا 113رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور بھارت کو تین وکٹوں سے شکست دےدی۔میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔بشکریہ روزنامہ جنگ