لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر میں ٹکٹ نہ ملنے پر لیگی خواتین نے دہائیاں دیں، غصہ اور گلہ شکوہ بھی کیا۔تحریک انصاف کے کارکنوں نے بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے سامنے احتجاج کیا تھا تو اب لیگی خواتین نے ن لیگ لاہور کے مرکزی دفتر کے باہر ٹکٹ نہ ملنے پر خوب دہائیاں دیں۔احتجاجی خواتین نے پارٹی کے لئے اپنی خدمات بتائیں اور قیادت کی طرف سے ٹکٹ نہ دیے جانے پر خوب کھری کھری باتیں بھی کیں۔
خواتین کا کہنا تھا کہ مشرف کے دور میں جیلیں کاٹیں، کلثوم نواز کے جلسے کرائے، بریانی کی دیگیں بھی بنوائیں، پارٹی کیلئے گھر گھر جا کر ووٹ مانگے، لیکن پھر بھی ٹکٹ نہیں ملا۔ان کا کہنا تھا کہ اتنی خدمات کے باوجود ہمیں نظر انداز کرکے ٹکٹ منظور نظر افراد کو دیدیا گیا، پارٹی میں پیرا شوٹ آتے ہیں اور ٹکٹیں لے کر چلے جاتے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ