ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کس کس ٹیم نے کوالیفائی کرلیا ہے ؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے سال ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹاپ10 ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان اور افغانستان سمیت ٹاپ آٹھ ٹیمیں براہ راست سپر 12 کھیلیں گی جبکہ سابق چیمپئن سری لنکا اور بنگلہ دیش گروپ اسٹیج کھیلنا ہوگا۔ 31 دسمبر2018ء تک میزبان آسٹریلیا اور رینکنگ میں دیگر ٹاپ نو ٹیمیں براہ راست ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں ۔

ان ٹاپ10 میں سے آٹھ ٹیمیں ، پاکستان، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا ، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان شامل ہیں، جو براہ راست سپر ٹویلیو کا مرحلہ کھیلیں گی۔

سپر ٹویلیو میں باقی چار ٹیموں کا فیصلہ گروپ اسٹیج میں ہوگا، جہاں نویں اور دسویں نمبر کی ٹیمیں سری لنکا اور بنگلہ دیش، دیگر چھ کوالیفائرز کے ساتھ مقابلہ کریں گی ۔

2020ء ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ18 اکتوبر سے15 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔بشکریہ روزنامہ جمگ

Comments (0)
Add Comment