ٹی 20رینکنگ، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ’آئی سی سی‘ نے ٹی 20فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔نئی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کی 130 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سےنئی ٹی 20 رینکنگ بنگلہ دیش کو افغانستان سے 3ٹی 20 میچوں میں وائٹ واش شکست کے بعدجاری کی گئی جس کے بعد افغانستان ٹیم رینکنگ میں بنگلا دیش اور سری لنکا سے اوپر آگئی ہے۔ٹی20 رینکنگ میں گرین شرٹس کے بعد دوسرا نمبر آسٹریلیا ، تیسرا بھارت ،چوتھا نیوزی لینڈ، انگلینڈ کا پانچواں اور جنوبی افریقہ کا چھٹا نمبر ہےجبکہ ٹی 20 میں2بار عالمی چیمپئن رہنے والی ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر ہے۔دوسری طرف ٹی20 کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment