جاوید شیخ نے پاکستانی فلم اور ٹی وی کی صنعت میں تقریباً چالیس سال گزارے ہیں۔ شمع جیسے بلیک اینڈ وائٹ ڈرامہ سیریل سے لے کے لولی وڈ اور بالی وڈ کی فلموں تک اور اب نئی نسل کی پاکستانی فلموں میں بھی وہ نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس دلچسپ اور طویل آپ بیتی کو اب وہ ایک کتاب کی شکل دے رہے ہیں۔
حال ہی میں جاوید شیخ لندن آئے تو ہماری ساتھی فی فی ہارون نے انھیں بی بی سی کے سٹوڈیو آنے کی دعوت دی۔ سنیئے ان کی گفتگو۔