دنیا کے بہترین پائلٹ نے پاک فضائیہ کے پائلٹس کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ73-1971میں جب وہ امریکی فضائیہ میں پائلٹ تھے تو اس وقت انہیں پاکستانی پائلٹس کے ساتھ جہاز اڑانے کا موقع ملا تو انہوں نے دیکھا کہ پاکستانی پائلٹس دنیا کے قابل ترین پائلٹس تھے۔ جنرل چیک ییگر امریکی فضائیہ میں پائلٹ رہے ہیں اور انہیں دنیا کی تاریخ کا بہترین پائلٹ مانا جاتا ہے ، وہ دنیا کے پہلے پائلٹ تھے جنہوں نے آواز کی رفتار سے تیز جہاز اڑایا تھا اوریہ کارنامہ انہوں نے آج سے چار دہائی پہلے انجام دیا تھا۔ چیک ییگر سے سوال کیا گیا کہ آپ نے پوری دنیا کے پائلٹس کے ساتھ جہاز اڑایا ہے آپ کے خیال میں اور کس ملک کے پائلٹس اچھے ہیں انہوں نے کہا کہ 73-1971 میں انہوں نے پاک فضائیہ کئے ساتھ جہاز اڑائے تب انہوں نے جانا کہ پاکستانی فضائیہ میں دنیا کے بہرتین پائلٹس ہیں ، انکا کہنا تھا کہ پاکستانی فضائیہ سے بہتر فلائنگ ٹائم اور تجربہ کسی ملک کی فضائیہ کے پاس نہیں ہے۔ حالیہ دنوں میں بھی پاکستانی فضائیہ نے ملکی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے پاک سرحدوں کو دشمن کے ناپاک عزائم سے امحفوظ بنا دیا۔ بھارتی جہازوں نے پاکستان میں کاروائی کرنے کی کوشش کی جس کے دوران پاک فضائیہ کے جانباز ہوابازوں نے دو بھارتی جنگی جہاز مار گرائے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار بھی کر لیا۔ اب دنیا کے بہترین پائلٹ کی جانب سے یہ کہا جانا کہ پاکستانی فضائیہ دنیا کہ قابل تریں اور سب سے زیادہ تجربہ کار فضائیہ ہے ایک اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان نے ایم ایم عالم جیسے پائلٹس پیدا کیے ہیں جنہوں نے چند لمحوں میں ایک سے زیادہ دشمن جہاز گرانے کا عالمی ریکارڈ بنایا جو آج تک قائم ہے، اس کے علاوہ راشد منہاس اور سیسل چوہدری جیسے پائلٹس پاکستانی فضائیہ کا فخر ہیں۔