پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا

مانچسٹر( نیوزڈیسک )پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا آج دوپہر اڑھائی بجے مانچسٹر کے میدان میں ہونے جارہاہے جس حوالے سے تمام تیاریاں ہو چکی ہیں اور شائقین کرکٹ کا جوش بھی عروج پر ہے تاہم ایسے موقع پر دونوں ٹیموں کے مداحوں کیلئے قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے پیغام جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ’ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کرکٹ کے تمام مقابلوں کی ماں ہے ‘۔ سابق کھلاڑی کا کہناتھا کہ میں

دونوں طرف کے شائقین کرکٹ کو پیغام دینا چا ہتا ہوں کہ آپ کو جارح مزاج ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، کھیل کا بھر انداز میں مزہ لیں اور اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کریں ۔ان کا کہناتھا کہ امید ہے کہ آج اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا ، یہ معنی نہیں رکھتا ہے کہ کون جیتتا ہے یا کون ہارتا ہے لیکن آپ بھر پور انداز میں کھیل کا مزہ لیں اور پرسکون رہیں ۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ آج کے میچ کا مزہ ضرور لیں لیکن یہ جنگ نہیں ہے ۔ہر فین کو سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔

Comments (0)
Add Comment