پاکستان ضرورآئوں گا مگر۔۔ پرویز مشرف

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہےکہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں نہیں تو میرا کیوں رکھا گیا ہے؟پاکستان ضرور آئوں گا لیکن مناسب وقت پر ۔‘اے پی ایم ایل کے رہنمائوں کی نیوز کانفرنس سے ٹیلیفونک گفتگو میں پرویز مشرف نے کہا کہ انہیں عدالت میں گرفتار نہ کرنے کا تو کہا گیا مگر اس کے بعد کیا ہوگا؟ان کامزید کہناتھاکہ گزشتہ کئی دنوں سے ان کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیںاور کمنٹس پاس کئے جارہے ہیں۔پرویز مشرف نے کہا کہ انہیں اپنی بہادری ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، ان کا مقصد پارٹی میں جان ڈالنا تھا، مجھے عدالت میں تو گرفتار نہ کرنے کا کہا گیا لیکن اس کے بعد کیا ہوگا؟ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں تو مجھے ای سی ایل میں کیوں رکھا گیا ہے؟آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی نے انتخابی مہم کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ پرویز مشرف کو نہ واپس آنے دیا جارہا ہے اور نہ ہی انتخاب لڑنے دیا جارہا ہے،اے پی ایم ایل سپریم کورٹ میں پرویز مشرف کی نااہلی چیلنج کرے گی ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment