پاکستان نے بیلسٹک میزائل ” غزنوی “ کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (نیوزڈیسک )پاکستان نے بیلسٹک میزائل ” غزنوی “ کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے دفاعی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی سمیٹ لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ”پاکستان نے گزشتہ رات زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیاہے جو کہ 290 کلومیٹر تک مختلف اقسام کے روایتی اور غیر روایتی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی جانب سے تجربہ کرنے والی ٹیم کو مبارک باد پیش کی گئی ہے جبکہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم اور سائنسدانوں کو اس کامیاب تجربے پر مبارک پیش کی ہے ۔“۔

Comments (0)
Add Comment