پاکستان نے ورلڈ کپ میں اعزاز حاصل کرلیا

ناٹنگھم:پاکستان نے ورلڈ کپ میں بغیر کسی انفرادی سنچری کے سب سے بڑے مجموعے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں 8 وکٹ پر 348 رنز بنائے، جس میں سب سے زیادہ 84 رنز محمد حفیظ نے اسکور کیے، بابر اعظم 64 اور سرفراز احمد 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے پاس تھا،ٹیم نے ویلنگٹن میں 2015 کے میگا ایونٹ میں بغیر کسی پلیئر کی سنچری کے 6 وکٹ پر 341 رنز بنائے تھے۔یہ تیسرا موقع ہے جب پاکستان نے بغیر کسی سنچری کے 300 پلس کا مجموعہ ترتیب دیا، اس سے قبل 1983 میں سری لنکا کے خلاف 5 وکٹ پر 338 اور2015 میں یو اے ای سے میچ میں 6 وکٹ پر 339 رنز بنائے تھے۔

ورلڈ کپ
Comments (0)
Add Comment