پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا پاکستان ٹیم بنگلا دیش کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا تھا جو گرین شرٹس نے 5 وکٹ کے نقصان پر 11 گیندوں قبل پورا کر لیا۔ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور 57 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔
بنگلا دیشی بولر نسم احمد نے 11 ویں اوور میں بابر اعظم کو 25 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔
اننگز کے 12 ویں اوور میں پاکستان کی دوسری وکٹ 61 رنز پر گری جب محمد رضوان 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 92 رنز پر گری جب بنگلا دیشی فیلڈر لٹن داس نے محمد نواز کو 4 رنز پر رن آؤٹ کیا۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 121 رنز پر شکیب الحسن نے حاصل کی، انہوں نے محمد حارث کو 31 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ افتخار احمد 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔مڈل آرڈر بیٹر شان مسعود 24 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔اس سے قبل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بنگلا دیش ٹیم کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گری جب لٹن داس 10 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
بنگلا دیش کی دوسری وکٹ 11 ویں اوور میں 73 رنز پر گری جب سومیا سرکار 20 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔اسی اوور میں اگلی ہی گیند پر شاداب خان نے بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن کو ایل بی ڈبیلو آؤٹ کیا۔بنگلا دیش کی چوتھی وکٹ 14 ویں اوور میں 91 رنز پر افتخار احمد نے حاصل کی، نجم الحسین 54 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

Comments (0)
Add Comment