پاکستان پریس کلب سپین کی نئی باڈی تشکیل دے دی گئی

پاکستان پریس کلب سپین کا اہم اجلاس، جس میں تمام ایگزیکٹو ممبرز نے متفقہ طور پر سال 2018-2019 کے لئے حافظ عبدالرزاق صادق کو چیئرمین. شاہد احمد شاہد پریس کلب سپین کا صدر اور طارق رفیق بھٹی کو جنرل سیکرٹری منتخب کر تے ہوئے نئی ایگزیکٹو باڈی تشکیل دے دی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پریس کلب سپین کے بارسلونا میں مقامی ریسٹورنٹ پر ہونے والے اجلاس میں شاہد احمد شاہد نمائندہ 92 نیوز کو اکثریتی رائے سے صدر اور جنرل سیکرٹری کے لئے طارق رفیق بھٹی نمائندہ نیوز ون ٹی وی کو منتخب کر لیا گیا جبکہ دیگر عہدیداران میں
چئیرمین – حافظ عبدالرزاق صادق۔
سینئر نائب صدر – حق نواز چوہدری
نائب صدر- شاہین ملک
نائب صدر- شاہد لطیف گجر
سیکرٹری نشرو واشاعت –رضوان کاظمی شامل ہیں –
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد سابق صدر پاکستان پریس کلب سپین اور کلب ہذا کے سرپرست اعلیٰ کی موجودگی میں کلب کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں صحافت کی حُرمت کا نشان،، اعزازی قلم،، نئے صدر کو پیش کرکے پریس کلب سے منسلک صحافیوں کے اتحاد کی دعا کی جائے گی جس سے صحافتی میدان کی سرگرمیاں اپنے بام عروج کو پہنچیں گی جو صحافیوں کے تحفظ اور اُن کے حقوق کی پاسداری کا کردار ادا کرتے ہوئے حقیقی معنوں میں مثبت صحافت کو فروغ دیتے ہوئے اس پاکیزہ مشن کو عروج سے نوازیں گی

Comments (0)
Add Comment